مشرق وسطی

بحرین، مظاہروں میں بڑے پیمانے پر شرکت کی اپیل

العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں چودہ فروری کے انقلاب کے حامیوں کی تحریک نے اپنے ملک کے یوم آزادی کی مناسبت سے ایک بیان جاری کر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ، آئندہ جمعے کو آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت کے خلاف ملک گیر مظاہروں میں شرکت کریں- بحرین کی اس تحریک نے یوم آزادی کو غیر ملکی قابضوں کے خلاف جائز مزاحمت اور عوامی انقلاب کا نقطہ آغاز اور ہر طرح کے تسلط کو مسترد کرنے کا بہترین موقع قرار دیا ہے اور شیعہ سنی مسلمانوں سے امریکی، صیہونی، سعودی، برطانوی اور آل خلیفہ کے تسلط کے خلاف جد و جہد کرنے کی ضرورت پر تاکید کی- اس تحریک نے اپنے ملک کے انقلابی اہداف کی راہ میں استقامت و جد و جہد کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آل خلیفہ کی شاہی حکومت بالخصوص حمد بن عیسی آل خلیفہ کی بادشاہت کا تختہ الٹنا اور جنگی مجرم کی حیثیت سے ان پر اور ان کے ایجنٹوں پر مقدمہ چلائے جانے کی ضرورت ہے- اس سے قبل جوانان چودہ فروری اتحاد نے بھی ایک بیان جاری کر کے بحرین کے یوم آزادی یعنی چودہ اگست کو مظاہروں میں بڑے پیمانے پر شرکت کئے جانے کی اپیل کی تھی- جوانان انقلاب چودہ فروری نامی اتحاد نے ملت بحرین سے اپیل کی ہے کہ وہ چودہ اگست کو کامیاب قوم کے عنوان سے ریلیوں میں بڑے پیمانے پر شرکت کریں- قابل ذکر ہے کہ چودہ اگست کو ملت بحرین کو برطانوی سامراج کے قبضے سے آزادی ملی تھی-

متعلقہ مضامین

Back to top button