پاکستان

دیوبندی تبلیغی جماعت کے مولوی جنید جمشید کا انوکھا فتوی نامحرم عورت سے ہاتھ یا گلے ملنا جائز

معروف گلوکار اور موجودہ دیوبندی تبلیغی مولانا جنید جمشید کچھ تصاویر سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر وائرس بن کر پھیلائی ہوئی ہیں جس میں ایک گلوکارہ کے ساتھ ہاتھ میں ہاتھ ڈالے کھڑے ہیں، جبکہ کئی اور نا مناسب تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں، دوسری جانب عوام کی جانب سے ان تصاویر پر رنگ برنگے کمنٹس بھی سامنے آرہے ہیں جس میں عوام نے جنید جمشید کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا ہوا ہے، عوام کا کہنا ہے کہ دنیا کو حرام حلال کے چکر میں ڈال کر ملا عیش کررہے ہیں ، کچھ کہتے ہیں کہ دیوبندی مولویوں کی منافقت یہ تصاویر ہیں جنکے کے لئے حرام حلال اور حلا ل حرام ہے، اسی طرح کچھ کا کہنا تھا کہ اصل میں جنید جمشید نے حلا ل شیک ہینڈ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس قبل جنید جمشید نے عورتوں سے متعلق بات کہی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اللہ کو قرآن میں عورت کا نام لینا پسند نہیں، اس بات پر سول سوسائٹی کے افراد نے کافی شور مچایا تھا، اسی طرح ایک دفع جنید جمشید ام المومنین حضرت عائشہ کی بھی توہین کرچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button