عراق

الانبار یونیورسٹی میں بڑی تعداد میں فوجی تعینات کر دیئے گئے

موصولہ رپورٹ کے مطابق پیر کو مغربی عراق کی الانبار یونیورسٹی میں بڑی تعداد میں فوجیوں کو تعینات کر دیا گیا تاکہ شہر الرمادی کے التامیم علاقے کو داعش دہشت گردوں کے وجود سے پاک کرنے کے لئے کارروائی شروع کی جاسکے- صوبہ الانبار کی آپریشنل کمان کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی آئندہ چند گھنٹوں میں شروع کر دی جائے گی- التامیم کا علاقہ داعش دہشت گردوں کا ایک اہم مرکز ہے اور اس علاقے سے داعش دہشت گردوں کا صفایا کئے جانے کے بعد فوج کو تعینات کیا جائے گا- صوبہ الانبار میں عراقی فوج کا آپریشن ایسے عالم میں شروع ہو رہا ہے کہ صوبے دیالہ کے صدر مقام بعقوبہ کے شمال اور مشرق میں دو دہشت گردانہ بم دھماکوں میں سینتالیس افراد جاں بحق اور تقریبا سو دیگر زخمی ہوئے ہیں- ان دھماکوں کی ذمہ داری داعش دہشت گرد گروہ نے قبول کی ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button