مشرق وسطی

بحرین: سیاسی قیدیوں کی آزادی کے لئے مظاہرے

لبنان کی العہد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے علاقے الدراز کے باشندوں نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد آل خلیفہ کی حکومت کے خلاف مظاہرے کئے۔ مظاہرین نے جمعیت اسلامی وفاق کے سیکریٹری جنرل شیخ علی سلمان کی آزادی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے ایک عوامی حکومت کے قیام کے خواہاں سیاسی قیدیوں کے خلاف عدالتی فیصلوں کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے ان فیصلوں کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ جمعرات کے دن بھی بحرین کے مخ‍تلف علاقوں میں عوام نے جلوس نکال کر سیاسی قیدیوں کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا تھا۔ مظاہرین نے ملک میں جمہوریت، آزادی اور مساوات کا مطالبہ بھی کیا۔ واضح رہے کہ بحرین میں چودہ فروری سنہ دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ کی حکومت کے خلاف پر امن مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ملک کے عوام جمہوری حکومت کی تشکیل، امتیازی سلوک کے خاتمے اور عدل و انصاف کے خواہاں ہیں لیکن آل خلیفہ کی حکومت عوام کے مطالبات پورے کرنے کے بجائے سعودی عرب سمیت بعض عرب ممالک کے تعاون سے اپنے ملک کے شہریوں پر تشدد کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button