یمن

یمن پر سعودی عرب کی جارحیت جاری، متعدد شہید اور زخمی

المسیرہ ٹی وی کے مطابق سعودی لڑاکا طیاروں نے جمعرات کو صوبہ تعز میں واقع صالح رہائشی کالونی پر کئی بار بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد عام شہری شہید اور زخمی ہو گئے۔ رپورٹوں کے مطابق سعودی افواج نے صوبہ صعدہ کے کتاف علاقے پر گولہ باری بھی کی جس میں کئی گھروں کو شدید نقصان پہنچا۔ دوسری جانب صوبہ لحج کے الوہط علاقے سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق داعش تکفیری گروہ نے عمر بن علی السقاف نام سے مشہور عالم دین کے مزار کو منہدم کر دیا۔ یہ مزار سات سو سال سے زیادہ عرصے قبل تعمیر کیا گیا تھا۔ یمن پر سعودی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے کاتیوشا راکٹ لانچر سے سرحدی علاقوں پر واقع سعودی عرب کے فوجی مراکز کو نشانہ بنایا۔ بعض خبری ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی افواج سے وابستہ چودہ مسلح افراد بھی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں سے ہونے والی جھڑپوں میں ہلاک ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button