عراق

داعش پورے خطے کے لئے خطرہ: عراقی وزیر اعظم

رپورٹ کے مطابق نمائندہ ولی فقیہ اور ایرانی ادارہ اوقاف و رفاہی امور کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین علی محمدی نے پیر کی شام بغداد میں عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی سے ملاقات کی- حیدرالعبادی نے اس ملاقات میں کہا کہ دہشت گرد گروہ داعش صرف عراق کے لئے ہی خطرہ نہیں ہے بلکہ پورے خطے کے لئے خطرہ ہے اور یہ گروہ عراق میں قبائلی جنگ شروع کرنے کے درپے ہے- انہوں نے کہا کہ افسوس کہ خطے کے بعض ممالک میں اب بھی دہشت گرد گروہ داعش کے ہم خیال موجود ہیں- عراقی وزیر اعظم نے مختلف میدانوں میں ایران عراق تعلقات کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ اگرچہ ڈکٹیٹر صدام کی بعثی حکومت کے دور میں ایران اور عراق کے لئے بہت سی مشکلات پیدا کی گئیں لیکن آج اسلامی جمہوریہ ایران داعش سے مقابلے کے لئے عراقی حکومت و عوام کے ساتھ کھڑا ہے- اس موقع پر نمائندہ ولی فقیہ اور ایرانی ادارہ اوقاف و رفاہی امور کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین علی محمدی نے ملت ایران اور ملت عراق کے وسیع اشتراک کی طرف اشارہ کیا اور قرآن و اہل بیت عصمت و طہارت(ع) پر دونوں اقوام کے عقیدے کے پیش نظر دونوں ملکوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کے تحفظ پر تاکید کی- حجت الاسلام والمسلمین علی محمدی عراق کے سرکاری دورے پر اتوار کو بغداد پہنچے تھے-

متعلقہ مضامین

Back to top button