ایران

مراجع عظام صحابہ کو برا بھلا نہیں کہتے

رپورٹ کے مطابق ایران کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے مصر کی جامعۃ الازہر کے سربراہ شیخ احمد طیب کے نام خط میں لکھا کہ اہل تشیع کے تمام مراجع تقلید اور بعض علما بعض صحابہ کرام کو برا بھلا کہنے سے بے زاری کا اظہار کرتے ہیں۔ جامعۃ الازہر کے سربراہ شیخ احمد طیب نے رواں سال رمضان المبارک میں اہل تشیع کے عقائد نیز اہل تشیع اور اہل سنت کے درمیان اتحاد کی بات کی تھی اور اہل تشیع اور اہل سنت کے اتحاد کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور اتحاد بین المسلمین کی تقویت کے لئے ضروری اقدامات انجام دینے کے مقصد سے جامعۃ الازہر میں شیعہ اور سنی علما کی کانفرنس کے انعقاد کی دعوت دی تھی۔ آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے شیخ احمد طیب کے ان بیانات کے جواب میں کہا ہے کہ اتحاد بین المسلمین کے سلسلے میں احمد طیب کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔ آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے شیعہ اور سنی علما کی کانفرنس کے انعقاد پر مبنی احمد طیب کی تجویز کے بارے میں کہا کہ اس کانفرنس میں طے پانے والے امور پر سب کو عملدرآمد کا پابند بنانا چاہئے

متعلقہ مضامین

Back to top button