لبنان
لبنان: دہشت گردوں کے ٹھکانوں پرفوج کا حملہ
العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لبنانی فوج نے جمعرات کے روز مشرقی لبنان کے پہاڑی سلسلے میں واقع علاقے تلت المنصرم میں مسلح دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے ان کے اسلحے اور گولہ بارود کے ذخیرے کو تباہ کردیا- اس حملے میں دہشت گردوں کو ہونے والے ممکنہ جانی نقصان کی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے- دریں اثنا لبنانی فوج نے جمعرات کے روز ہی شامی سرحد سے ملحق لبنان کے علاقوں سے چھے دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے- قابل ذکر ہے کہ شامی سرحد سے متصل لبنان کے مشرقی اور شمالی علاقوں میں دہشت گردوں نے گزشتہ ایک سال کے دوران متعدد دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دی ہیں البتہ لبنانی فوج اور حزب اللہ نے دہشت گردوں کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا ہے- دہشت گردوں سے ہونے والی لبنانی فوج اور حزب اللہ کی لڑائی میں بہت سے دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں-