پاکستان

نماز فجر تک شیعہ مسلمانوں کے کفر کے فتویٰ بنوریہ کی ویب سائٹ سے ہٹ جائیں گے ،مفتی نعیم کا جھوٹ

جامعہ بنوریہ کے مہتم مفتی نعیم نے گذشتہ روز کیپٹل ٹی وی کے پروگرام عوام کی آواز میں اعلان کیا تھا کہ شیعہ مسلمانوں کی تکفیر کے قائل نہیں اور وہ انہیں مسلمان سمھجتے ہیں، اور اسکے ساتھ ہی انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کے نماز فجر تک انکی ویب سائٹ پر موجود تمام تکفیر پر مبنی فتویٰ کو ہٹا لیا جائے گا، لیکن شیعہ نیوز ڈاٹ کام کی ریسرچ ٹیم کے مطابق نماز فجر کجا نماز ظہر بھی گذر گئی ہے لیکن فتویٰ تاحال جامعہ بنوریہ کی ویب سائٹ پر موجود ہیں، لہذا میڈیا پر اعلان کرنا آسان ہے لیکن مفتی صاحب یقین تو تب آئے گا کہ جب آپ اپنی ویب سائٹ سے اس قسم کے بے ہود فتوؤں کو ڈلیٹ کریں گے۔ دیکھتے ہیں کب تک مفتی نعیم اپنی اس کہی گئی بات کو پو را کرتے ہیں۔

لیکن اس بات کے بھی قوی امکان ہیں کہ مفتی نعیم کے گرد لابی اس کا م کو اتنی آسانی سے ہونے نہیں دے گی کیونکہ انکی روزی روٹی کا واحد ذریعہ شیعہ مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنا ہے۔

 

 

 

 

fatwa5fatwa4

متعلقہ مضامین

Back to top button