مشرق وسطی

سترہ کا محاصرہ جاری، بحرینی عوام کی برہمی

بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی آمریت کے خلاف عوام کے پرامن احتجاجات کا سلسلہ جاری ہے-
رپورٹوں کے مطابق بحرینی عوام نے اپنے ملک کے مختلف علاقوں منجملہ ابوصیبع، الشاخورہ، الدیہ، المصلی، اسکان جدحفص اور الجفیر میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری رکھے۔ بدھ کے روز ہونے والے مظاہروں میں بحرینی عوام نے سترہ کے باشندوں کے محاصرے اور آل خلیفہ کے اہلکاروں کی جانب سے اس علاقے کے رہائشی مکانات پر حملوں کے خلاف نعرے لگائے۔ اس علاقے کے باشندوں کی استقامت کی وجہ سے سترہ کو بحرینی انقلاب کا مرکز کہا جاتا ہے۔ جمعیت الوفاق نے بھی تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ سترہ کا محاصرہ، اس علاقے کے انقلابی عوام کو اجتماعی سزا دینے کی غرض سے کیا گیا ہے۔ دوسری جانب مظاہرین نے سعودی عرب کے حمایت یافتہ آل خلیفہ کی پولیس اور فوج کے دہشت گردانہ اقدامات کے خلاف سخت احتجاج کیا۔ مظاہرین نے بحرینی عوام کے مطالبات پورے ہونے تک پرزور عوامی تحریک جاری رکھنے پر تاکید کی-

متعلقہ مضامین

Back to top button