پاکستان

آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب کا جاری رہنا محفوظ پاکستان کیلئے ناگزیر ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک و قوم کے دشمن ہیں ۔ان کا کسی دین و مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔یہ ملک دشمن عناصر کے آلہ کار ہیں اور مذہب کے نام پر قتل و غارت کر کے دین اسلام کے احکامات کی صریحاََ نفی کر رہے ہیں۔ساری قوم کا یہ مطالبہ ہے کہآخری دہشت گرد کے خاتمے اور ان کی کمین گاہوں کو ملیامیٹ کرنے تک آپریشن کی رفتار میں کمی نہیں آنی چاہیے ۔ مظفر گڑھ میں دہشت گردوں کے خلاف فورسز اور پولیس کی کامیاب کاروائی قابل ستائش ہے۔کالعدم تنظیم کے ان دہشت گردوں کے ہاتھ سینکڑوں بے گناہ افراد کے خون میں رنگے ہوئے تھے۔ان مذموم عناصر کی ہلاکت وطن عزیز کے امن کے لیے نیک شگون ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے میں حکومت کے سنجیدہ اقدامات حوصلہ افزا اور مثبت اہداف کی طرف بڑھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔۔دہشت گردوں کی مالی و فکری معاونت کرنے والے عناصر کے خلاف بھی بھرپوراور فوری ایکشن کی اشد ضرورت ہے۔جب تک دہشت گرد ساز فیکٹریاں بند نہیں ہوتیں تب تک دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں۔علامہ ناصر نے حکومت اور افواج پاک سے مطالبہ کیا کہ وہ دہشت گرد عناصر کے ساتھ ساتھ ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی فیصلہ کن آپریشن کا آغاز کریں تاکہ وطن عزیز سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا ہو اور ارض پاک پر بسنے والے پُر امن زندگی گزار سکیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button