گجرات، پولیس چوکی پر لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کا حملہ، 2 واصل جہنم8 فرار

30 جولائی, 2015 00:00

پولیس چوکی پر حملہ کرنے والے لشکر جھنگوی کے 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ 8 دہشت گرد فرار ہوگئے۔ گجرات کے علاقے گوٹریالہ میں پولیس چوکی پر دس دہشت گردوں نے بھاری اسلحہ کے ساتھ حملہ کیا تھا۔ پولیس کی جوابی کاروائی سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔ ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق کے مطابق گوٹریالہ پولیس چوکی پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں میں سے 2 ہلاک جبکہ آٹھ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ ڈی پی او گجرات کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے 2 راکٹ لانچر، 3 دستی بم، 2 کلاشنکوف اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ ہلاک ہونے والے ایک دہشتگرد کی شناخت قاری ممتاز کے نام سے ہو گئی ہے۔ جس کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے تھا۔ قاری ممتاز دہشتگردی سمیت 12 مقدمات میں مطلوب تھا۔ دوسرے دہشتگرد کا تعلق وزیرستان سے ہے، جس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ ہلاک دہشتگرد سرائے عالمگیر میں بس پر حملے میں ملوث تھا، جس میں 8 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

6:42 شام اکتوبر 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔