پاکستان

افتخار چوہدری کو سیاست میں لانے اور صدر مملکت بنانے کیلئے جوڈیشل کمیشن نے کلین چٹ دی: فیصل رضاعابدی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے سابق رہنماءفیصل رضاعابدی نے کہاہے کہ دھاندلی کی تحقیقات کرنیوالے جوڈیشل کمیشن نے سابق چیف جسٹس افتخار محمدچوہدری کو پاکستان کی سیاست میں لانے کیلئے کلین چٹ دی، یہ وہی معاہدہ ہے جو اپریل 2013ءمیں افتخار چوہدری کو صدر بنانے کا ہواتھا۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے فیصل رضاعابدی کاکہناتھاکہ جنوری یا فروری میں افتخار چوہدری اس مملکت کا صدر بنے گا، اس عدلیہ اور حکمرانوں کو بے نقاب کرتے ہوئے دوسال گزرگئے ہیں ، الیکشن کمیشن نے خود آکر ٹیلی ویژن پر بیان دیا کہ 56 حلقوں میں دھاندلی کی تصدیق ہوگئی ہے لیکن افتخار چوہدری نے دو دن بعد بیان دیا کہ پنجاب میں سب سے شفاف الیکشن ہوئے ہیں ،آپ چیف جسٹس آف پاکستان تھے ، نہ کہ پنجاب کے ، آپ اگر یہاں مانیٹرنگ کررہے تھے تو پورے پاکستان کی کررہے تھے اور آپ گواہی دے رہے ہیں پنجاب کے الیکشنز کی، آپ یہ بتانا چاہ رہے تھے کہ یہ الیکشن صحیح ہیں ۔
اینکر کے سوال کے جواب میں فیصل رضاعابدی کاکہناتھاکہ کمیشن میں بھی جائیں گے لیکن ایسے کمیشن میں جس میں افتخار چوہدری یا سپریم جوڈیشل کمیشن کونسل نہ ہو، میرے کیس کے فیصلے کی رپورٹ آج تک دبارکھی ہے ، اس رپورٹ کے سامنے آنے سے ججوں کادودھ کادودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button