دنیا

افغانستان : داعش کے دو سرغنے واصل جہنم

افغانستان کے صوبۂ ننگر ہار میں دہشت گرد گروہ داعش کے دو سرغنے ہلاک ہو گئے ہیں۔

افغانستان کے صوبۂ ننگرہار کے پولیس چیف فضل احمد شیرزاد نے منگل کے دن مقامی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کے دوران کہا کہ فضائیہ نے چپر ہار شہر میں دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی- فضل احمد شیرزاد کے مطابق اس بمباری میں دہشت گرد گروہ داعش کے دو سرغنے ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ افغانستان کے صوبۂ ننگرہار کے پولیس چیف فضل احمد شیرزاد نے دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف افغان سیکورٹی فورس کے آپریشن کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے اس دہشت گرد گروہ کے چھ عناصر کو گرفتار کر لیا ہے۔ فضل احمد شیرزاد نے اس گروہ کے عناصر سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا بھی دعوی کیا۔ ابھی تک داعش کے عناصر کی جانب سے اس خبر پر کسی طرح کا رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ ایک مہینے کے دوران افغانستان کے صوبۂ ننگرہار میں دہشت گرد گروہ داعش سے وابستہ افراد پر افغانستان کی سیکورٹی فورس اور غیر ملکی ڈرون حملوں میں شدت پیدا ہوئی ہے۔ ان حملوں میں اس گروہ کے متعدد عناصر اور سرغنے ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button