مشرق وسطی

مصر: گذشتہ بیس دنوں میں سیکڑوں مسلح افراد ہلاک

مصری سیکورٹی اہلکاروں نے صوبہ سینا میں گذشتہ بیس دنوں کے آپریشن میں سیکڑوں مسلح افراد کو ہلاک کیا ہے-
مصر کے ایک سیکورٹی ذریعے نے رپورٹ دی ہے کہ صوبہ سینا میں گذشتہ بیس دنوں سے جاری فوجی آپریشن میں اب تک سیکڑوں مسلح افراد ہلاک ہو چکے ہیں- مصری سیکورٹی اہلکاروں نے سینا کے شیخ زوید، رفح اور مشرقی العریش کے اٹھارہ دیہاتوں میں کارروائیاں کرکے مسلح گروہوں کے کچھ کمانڈروں سمیت، تین سو چونتیس، مسلح افراد کو ہلاک کیا ہے- مصری سیکورٹی ذرائع کے مطابق اس وقت صوبہ سینا کے مختلف شہروں پر مصری فوج کا مکمل کنٹرول ہے اور آئندہ دنوں میں تکفیریوں پر حملے کے لئے ان کے ٹھکانوں کا محاصرہ کر لیا گیا ہے- مصری سیکورٹی اہلکار، خفیہ ادارے کے اہلکاروں کی مدد سے مسلح گروہوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کی بھی کوشش کر رہے ہیں- واضح رہے کہ مصر کے منتخب صدر محمد مرسی کی معزولی اور موجودہ صدر جنرل عبدالفتاح السیسی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے سینا کے علاقے میں فوج اور مسلح گروہوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں جن میں اب تک سیکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button