ایران

جنرل قاسم سلیمانی کا شہید ابو منتظر کی شہادت پر تعزیتی پیغام

سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی نے شہید ابو منتظر کی شہادت پر تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ عراقی سرزمین شہید ابو منتظر جیسے بہادرکمانڈروں کی سرزمین ہے جنھوں نے داعش دہشت گردوں کو بغداد میں گھسنے سے روک دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی نے شہید ابو منتظر کی شہادت پر تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ عراقی سرزمین شہید ابو منتظر جیسے بہادرکمانڈروں کی سرزمین ہے جنھوں نے داعش دہشت گردوں کو بغداد میں گھسنے سے روک دیا۔

جنرل قاسم سلیمانی نے کہا کہ عراق کے شجاع ، بہادر ،نڈر اور مؤمن کمانڈروں نے عراق کی مقدس سرزمین کو داعش جیسے ملحد دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کے لئے اہم قربانیاں دی ہیں جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رہیں گی۔

جنرل سلیمانی نے شہید ابومنتظر کی شہادت پر امام زمانہ (ع) ، رہبر معظم انقلاب اسلامی ، تمام انقلابی مسلمانوں اورعراقی عوام کو تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

شہید ابو منتظر عراقی سپاہ بدر کے اہم کمانڈر تھے جوعراق کے شہر فلوجہ میں لڑائی کے دوران درجہ شہادت پر فائز ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button