مشرق وسطی

شام میں دہشت گرد گروہ احرار الشام کےسرغنہ کو ہلاک کر دیا گیا-

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد گروہ احرار الشام کا سرغنہ عبدالرحمان سالقین، شام کے شمال مغربی علاقے ابو طلحہ میں ہلاک کر دیا گیا- اس رپورٹ کے مطابق دو نامعلوم مسلح افراد نے شام کے شہر ادلب میں احرار الشام کے مرکزی دفتر میں دھماکہ کرکے اس دہشت گرد گروہ کے سرغنہ اور اس کے چھے دیگر عہدیداروں کو ہلاک کر دیا- شام میں انسانی حقوق کی تنظیم نے عبدالرحمن سالقین کو احرار الشام کا ایک سرغنہ بتایا ہے- ابھی تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں موجود شام کی انسانی حقوق کی تنظیم کے اعلان کے مطابق ممکنہ طور پر یہ حملہ، تکفیری دہشت گروہ داعش نے احرار الشام کے مرکزی دفتر پر کیا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button