پاکستان

حیدرآباد، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام قدم گاہ مولا علی سے پریس کلب القدس ریلی

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سیّد ساجد علی نقوی کے حکم پر جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام قدم گاہ مولا علی سے پریس کلب حیدر آباد تک القدس ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں میں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری علی عظمت بلوچ اور ڈویژنل صدر علی گل حسینی نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ علی عظمت بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ عاشقان بیت المقدس آپ نے اس ریلی میں شرکت کر کے قبلہ اوّل کی بازیابی کے لیے عظیم جدوجہد میں عملی ثبوت ادا کیا ہے۔ آج دنیا بھر کے کروڑوں مسلمان قدس کی آزادی کے لیے گھروں کو چھوڑ کر سڑکوں اور میدانوں میں آ کر اسرائیل سے نفرت کا اظہار کرنے میں مصروف ہیں یہ قوم شیعہ کا شعار رہا ہے کہ جب بھی کسی ظالم کے خلاف اور مظلوم کی حمایت میں آواز اٹھی ہے تو سب سے پہلے شیعان علی سراپا احتجاج ہوئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ جس طرح علامہ سیّد ساجد علی نقوی فرماتے ہیں کہ ہم ہر ظالم کے خلاف ہیں چاہے وہ شیعہ ہی کیوں نہ ہو اور ہر مظلوم کے حامی ہیں چاہے وہ کافر ہی کیوں نہ ہو۔ انہوں نے قائد محترم کا پیغام دیا کہ قبلہ اوّل کی آزادی صرف عالم اسلام کسی خاص مسلک یا کسی خطہ کا نہیں بلکہ انسانیت سے مربوط مسئلہ ہے ذمہ داری کے لحاظ سے اس کا تعلق براہ راست امت مسلمہ سے بنتا ہے۔ دنیا کا ہر وہ شخص جو اللہ پر یقین رکھتا ہے اور بیت المقدس کو قبلہ اوّل جانتا ہے اس کا قرآنی و اخلاقی فریضہ ہے کہ وہ قبلہ اوّل کو سہیونیوں کے پنجے سے آزاد کروانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button