دنیا

افغانستان: ننگرہار میں امریکی ڈرون حملہ ،سابق ترجمان طالبان شاہد اللہ شاہد واصل جہنم

کابل: افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان کا سابق ترجمان اپنے 25 ساتھیوں کے ہمراہ امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا۔

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون نے صوبہ ننگرہارمیں 2 میزائل داغے جس کے نتیجے میں کالعدم تحریک طالبان کا سابق ترجمان شاہد اللہ شاہد اپنے 25 ساتھیوں کے ہمراہ ہلاک ہوگیا۔ شاہداللہ شاہد نے حال ہی میں ٹی ٹی پی چھوڑ کرعراق و شام میں سرگرم جنگجو تنظیم داعش میں شمولیت اختیار کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button