دنیا

آج دنیا بھر کی طرح امام خمینی کے فرمان پر نئی دہلی میں قدس ریلی نکالی جائے گئی

فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت اور عالمی سطح پر مسلمانوں کے خلاف جاری سامراجی سازشوں اور دہشت گردانہ حملوں کے خلاف کل بروز جمعہ 3 بجے دن نئی دہلی کے جنتر منتر پر عظیم ریلی کا انعقاد سالہائے گذشتہ کی طرح امسال بھی کیا جائے گا، قدس ریلی کے کنوینئر مولانا محسن تقوی کے مطابق اس سال کی قدس ریلی میں فلسطین پر جاری مظالم، عالمی سطح پر داعش کے ذریعہ مسجدوں پر کیے جا رہے خودکش حملوں کے خلاف اور امریکہ و اسرائیل کی اسلام دشمن پالیسی کو بے نقاب کرنے کیلئے سبھی مذاہب و مکاتب فکر کے علماء و دانشور حضرات اور اہم سیاسی، سماجی و ملی تنظیموں کے نمائندے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ مولانا محسن تقوی نے لوگوں سے قدس ریلی میں کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button