مشرق وسطی
بحرین: آل خلیفہ کے اقدامات کی مذمت
العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی جمعیت اسلامی الوفاق نے آل خلیفہ حکومت پر تراسی مساجد کو شہید کرنے کا الزام عائد کیا- بحرین کی جمعیت اسلامی الوفاق نے مساجد پر مزید حملوں، مساجد کے انہدام اور ان میں دھماکے کرنے جیسے ہر طرح کے اقدام کا ذمہ دار آل خلیفہ حکومت کو قرار دیا- بحرین میں انسانی حقوق مرکز کے شعبۂ دینی آزادی کے انچارج شیخ میثم سلمان نے بحرین میں تکفیری اور انتہا پسند گروہوں کی بڑھتی ہوئی طاقت کی روک تھام کے لئے مساجد کے انہدام میں ملوث عناصر پر مقدمہ چلانے اور بحرین کی تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا- انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ تکفیریوں پر مقدمہ نہ چلانا اس ملک میں تکفیری گروہوں کی تقویت کا باعث بنا ہے-