پاکستان

کوئٹہ دہشتگرد مولانا مینگل کے کارندوں کی فائرنگ سے دو بھائی سمیت ایک اہلسنت پولیس اہلکار شہید

کوئٹہ میں ہزارہ ٹاون میں فائرنگ سے دوسگے بھائی حسن اور شبیر ولد نعمت اللہ شہید ہوگئے ہیں جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک پولیس اہلکار بھی شہید ہوگیا ہے، اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کا دہشتگرد سربراہ مولانا منظور منیگل کے دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے دو شیعہ بھائی کو شہید کردیا اس دوران فائرنگ کی زد میں آکر ایک پولیس اہلکار بھی اپنی جان کی باز ی ہار گیا۔

دھیاں رہے کہ کوئٹہ میں دہشتگرد منظور مینگل کی صوبائی سیاسی و عسکری قیادت کے ساتھ ملاقات کے بعد شیعہ مسلمانوں کے قتل عام میں واضح تیزی آئے ہے، گذشتہ دنوں ہی پنجاب سے تعلق رکھنے والے تین شیعہ جوانوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا تھا ، پولیس اور انتظامیہ شیعہ مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button