عراق

عراق: بغداد میں متعدد دہشت گرد گرفتار

عراق کے سیکورٹی اہلکاروں نے صوبہ بغداد میں متعدد دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا-
عراق کی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے اپنے ملک کی سیکورٹی فورس کی مدد سے صوبہ بغداد کے الکرخہ علاقے میں داعش گروہ کے کئی دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا- عراق کی وزارت دفاع کے بیان میں آیا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ نے ” ولایت بغداد” گروہ کے نام سے دارالحکومت بغداد کے مختلف علاقوں میں کار بم دھماکے کئے تھے- دوسری جانب عراق کے سیکورٹی اہلکاروں نے داعش دہشت گرد گروہ کے اسلحے کے ایک بڑے گودام کا پتہ لگا کر بڑی مقدار میں اسلحے اور مارٹر گولے ضبط کرلئے- ایک اور رپورٹ کے مطابق مشرقی بعقوبہ میں دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور سولہ زخمی ہو گئے- عراق کی البدر تنظیم نے بھی خبر دی ہے کہ اس نے صوبہ الانبار کے جاپانی پل کے نام سے مشہور پل اور شمالی فلوجہ میں واقع الصقلاویہ کے تین علاقوں کو داعش دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا-

متعلقہ مضامین

Back to top button