پاکستان

داعش کی سرگرمیوں میں ملوث مولوی عبدالعزیز دیوبندی کا داماد گرفتار

لال مسجد کے خطیب دیوبندی مولانا عبدالعزیز کے دہشتگرد تنظیم داعش کی سرگرمیوں میں ملوث داماد طارق سے حساس اداروں کی تحقیقات میں اہم انکشافات کے بعد مزید گرفتاریوں کا امکان ہے، زورنامہ قدرت کے مطابق لاہور سے گرفتار ہونیوالے طارق سے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میںد اعش کی سرگرمیوں کے حوالےسے اہم انکشافات ہوئے ہیں جس کے بعد امکان ہےکہ طارق دیوبندی سے حاصل ہونےوالی معلومات کی روشنی میں مختلف علاقوں سے داعش سے تعلق رکھنے والے مزید لوگوں کو بھی گرفتار کیاجائے۔

یہ بات بھی واضع ہے کہ مولانا عبدالعزیز کی بیٹیاں ابوبکر البغدای جو تکفیریت کا خلیفہ ہے کو پاکستان میں انکی مدد کے لئے دعوت دے چکی ہیں، جسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت مقبول بھی ہوئی تھی جبکہ مولانا عبدالعزیز بھی داعش کی حمایت کرتے ہیں اور دہشتگرد ابوبکر البغدادی کو اپنا خلیفہ جانتا ہے۔ لہذا پاک آرمی فوری مولوی عبدالعزیز کو بھی زیر حراست لے کر تفتیش کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button