مشرق وسطی

شام: قنیطرہ میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کاروائی

شامی فوج نے ملک کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے، دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا-
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے جمعرات کو قنیطرہ کے جنوب مشرق میں، دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا- حلب سے بھی خبر موصول ہوئی ہے کہ جبھۃ النصرہ اور تکفیری گروہوں کے خلاف شامی فوج نے کارروائی کرکے متعدد دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا- شام کے ایک فوجی ذریعے نے کہا کہ شام کی فضائیہ نے بھی الحسکہ کے مضافاتی علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور ایک بڑی تعداد کو ہلاک کر دیا- شامی فوج نے ایک اور کارروائی میں مشرقی حلب کے مضافات میں متعدد دیہی علاقوں میں کئی دہشت گردوں کو ہلاک اوران کی گاڑیوں کو بھی تباہ کر دیا –

متعلقہ مضامین

Back to top button