لبنان

لبنان: حزب اللہ اور فوج کا آپریشن، متعدد دہشت گرد ہلاک

لبنان کی فوج اور حزب اللہ نے شام کی سرحد کے قریب ایک مشترکہ کاروائی کرکے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا-
ذرائع کے مطابق لبنان کی فوج اور حزب اللہ نے یہ مشترکہ کارروائی شام کی سرحد کے قریب عرسال کے پہاڑی علاقوں میں انجام دی اور کئی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا- ان ذرائع کے مطابق لبنان کی فوج اور حزب اللہ کی مشترکہ کارروائی کے دوران متعدد دہشت گرد گرفتار بھی کئے گئے ہیں- یہ مشترکہ کارروائی ایک ایسے وقت میں انجام پائی کہ کچھ ہی گھنٹوں قبل لبنان کے وزیر دفاع سمیر مقبل، لبنانی فوج کے سربراہ جنرل جان قہوجی اور لبنان کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے سگریڈ کاگ نے عرسال اور اس کے اطراف کے علاقوں کا دورہ کیا تھا- اس سے قبل لبنان کی فوج نے حزب اللہ کے تعاون سے فوجی کیمپ میں ایک تکفیری دہشت گرد گروہ کے داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا تھا- اس موقع پر ہونے والی جھڑپوں میں دسیوں دہشت گرد ہلاک و زخمی ہو ئے تھے- قابل ذکر ہے کہ عرسال نامی لبنان کا علاقہ، شام سے ملنے والی سرحد پر واقع ہے اور حالیہ ہفتوں کے دوران اس علاقے میں دہشت گرد گروہ کے خلاف لبنانی فوج و حزب اللہ کا مشترکہ آپریشن جاری رہا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button