پاکستان

کوئٹہ، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3 شیعہ مسلمان شہید

کوئٹہ کے علاقے سرکی روڈ پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے تین شیعہ مسلمان شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز شام تقریباًً پانچ بجے کے قریب موٹر سائیکل پر سوار دہشتگردوں‌ نے ویلڈنگ کی دکان پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں تین شیعہ مسلمان نادر ولد گلزار، اسد ولد ذوالفقار اور وارث ولد لیاقت شہید ہوگئے۔ شہداء کا تعلق کوئٹہ کے علاقے سرکی کلاں اور قلندر مکان سے ہے۔ ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے روایتی طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شُہداء کے جسد خاکی کو امام بارگاہ حسینی نچاری پہنچا دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button