سعودی عرب

کویت:مسجد پر حملہ کرنیوالا خودکش بمبارسعودی شہری نکلا

سلیمان العقبہ غیر قانونی طور پر کویت آیا ، خود کش حملہ آور کے کئی مدد گار گرفتار

کویت میں حکام کا کہنا ہے کہ شیعہ مسجد امام الصادق پر خودکش حملہ سعودی شہری نے کیا۔ کویت کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق وزار ت داخلہ نے خودکش حملہ آور کی شناخت سلیمان عبدالمحسن العقبہ کے نام سے کی ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص جمعہ کو مسجد پر حملے سے کچھ دیر قبل ہی کویت پہنچا تھا، کویتی حکام کے مطابق مشتبہ سعودی حملہ آور غیر قانونی طور پر کویت میں داخل ہوا تھا۔اس حملے کے بعد کئی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں اس کار کا مالک اور ڈرائیور بھی شامل ہے جس میں بیٹھ کر خود کش بمبار حملہ کرنے کے لیے مسجد پہنچا تھا۔حکام نے اس مکان کے مالک کو بھی پکڑ لیا ہے جس میں خودکش بمبار گیا تھا۔ مسجد پر حملے میں 27 نمازی شہید اور دو سو سے زائد زخمی ہوئے تھے ۔داعش نے مسجد پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی –

متعلقہ مضامین

Back to top button