عراق

عراق: الانبار کے قبائل کو داعش کے مقابلے کے لئے مسلح کیا جا رہا ہے

عراق کے صوبۂ الانبار کے سات ہزار قبائلی جوانوں کو دہشت گرد گروہ داعش کے مقابلے کے لئے مسلح کیا جا رہا ہے-
موسوعہ العراق ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبہ الانبار کی صوبائی کونسل کے نائب سربراہ فالح العیساوی نے بتایا ہے کہ حکومت اس صوبے کے سات ہزار جوانوں کو دہشت گرد گروہ داعش کے مقابلے کے لئے مسلح کر رہی ہے- فالح العیساوی کا مزید کہنا تھا کہ عراق کی تمام فورسز صوبۂ الانبار کو دہشت گردوں سے آزاد کرانے کے لۓ تیار ہیں- عراق کے صوبہ الانبار کی صوبائی کونسل کے نائب سربراہ فالح العیساوی نے دہشت گرد گروہوں کے مقابلے کے لئے عراق کی تمام جماعتوں کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر تاکید کی اور کہا کہ تمام عراقی جماعتوں کا اتحاد دہشت گرد گروہوں پر عراق کی فتح کا باعث بنے گا- عراق سے موصول ہونے والی ایک اور رپورٹ کے مطابق عراق کے ایک سیکورٹی ذریعے نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر نے موصل شہر میں ایک ڈاکٹر کو موت کے گھاٹ اتار دیا- اس ڈاکٹر نے دہشت گرد گروہ داعش کے ساتھ تعاون کرنے سے انکار کر دیا تھا-

متعلقہ مضامین

Back to top button