لبنان

حزب اللہ اور لبنانی فوج نے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا-

ارنا کی رپورٹ کے مطابق جمعے کی صبح حزب اللہ اور ایک تکفیری دہشت گرد گروہ کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی- یہ دہشت گرد گروہ شام کے سرحدی علاقے سے لبنان کے علاقے الوادی میں داخل ہونا چاہتا تھا- اس جھڑپ میں حزب اللہ نے تکفیری دہشت گردوں کے خلاف متعدد ہینڈ گرینیڈ اور میزائل داغے جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک یا زخمی ہو گئے جبکہ بہت سے فرار ہونے پر مجبور ہو گئے- لبنان کی العہد ویب سائٹ نے بھی اعلان کیا ہے کہ اس جھڑپ کے دوران سات مسلح تکفیری دہشت گرد ہلاک اور بہت سے زخمی ہو گئے- لبنانی فوج نے بھی اعلان کیا ہے کہ اس نے عرسال کے علاقے میں در اندازی کرنے والے ایک دہشت گرد گروہ کو نشانہ بنایا اور دو دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا-

متعلقہ مضامین

Back to top button