عراق

داعش نے تروایح پڑھنے کو بدعت قرار دیکر پابندی عائد کردی

اطلاعات کے مطابق عراق کی مذہبی امور کی وزارت میں شامل ایک امام نے کہا ہے کہ بدنام زمانہ دہشتگرد تنظیم داعش نے موصل کے علاقے میں تراویح پڑھنے پر پابندی عائد کردی ہے، انہوں نے تروایح کو بدعت قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کی ہے۔ 

شیخ سداوں النعمانی نے کرد نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ داعش کے دہشتگردوں نے تراویح پر پابندی لگائی ہے جسکی بنیادی وجہ انکے وہابی نظریات ہیں جو سعودیہ مفتی کے زیر اثر ہیں، جبکہ داعش نے موصل کی تمام مساجد کے امام کو دھمکیاں بھی دی ہیں کہ اگر انہوں نے تراویح پڑھوائی تو انہیں قتل کردیا جائے گا یا بری سزائیں دی جائیں گی۔

واضح رہے کہ تراویح سنی مسلمانوں کے یہاں رمضان المبار ک میں روزہ افطار کرنے کے بعد پڑھی جاتی ہے، تراویح کی ابتداء خلیفہ دوم حضرت عمر کے دور میں شروع ہوئی تھی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button