مشرق وسطی

آل خلیفہ کے خلاف بحرینی عوام کے مظاہرے

بحرینی عوام نے اتوار کی رات ایک بار پھر منامہ سمیت متعدد شہروں میں وسیع مظاہرے کئے۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، مظاہرے کے شرکا آل خلیفہ کی جیلوں میں بند تمام سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی اور شاہی حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مظاہرین نے بحرینی عوام پر ظلم اور تشدد کے خلاف بھی نعرے لگائے۔ بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے داغے اور بعد ازاں ربر کی گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔ قابل ذکر ہے کہ الوفاق پارٹی کے سربراہ شیخ علی سلمان کی گرفتاری اور ان کو چار سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد، مظاہروں میں شدت آگئی ہے۔ بحرین کی ایک نمائشی عدالت نے شیخ علی سلمان کو قانون کی خلاف ورزی اور وزارت داخلہ کی توہین کے الزام میں چار سال قید کی سزا سنائی ہے۔ شیخ علی سلمان نے اپنے اوپر لگائے جانے والے الزام کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button