سعودی عرب

سعودی عرب نے یمن میں موجود دھشتگردوں کو اسلحہ فراہم کر دیا

العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کے ایک فوجی ذریعے نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے ہوائی جہازوں نے تعز شہر کے علاقوں الضبہ، المقران اور وادی زرع میں دہشت گردوں کے لئے ہتھیار گرائے ہیں- یمن کی ویب سائٹ پریس نے بھی اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس صوبے میں یمن کی فوج اور القاعدہ کے دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں- اس ذریعے نے مزید کہا ہے کہ سعودی عرب اور امریکا کے طیاروں سے بعض ہتھیاروں کے گرائے جانے کے نتیجے میں علاقوں میں زور دار دھماکے بھی ہوئے جن کی وجہ سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا-

 

متعلقہ مضامین

Back to top button