مشرق وسطی

بحرین: آل خلیفہ کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرے

\بحرین کے جزیرۂ سترہ کے عوام نے جمعے کے دن آل خلیفہ کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے جلوس نکالا- آل خلیفہ کے کارندوں نے جلوس میں مداخلت کی تو ان کے ساتھ مظاہرین کی جھڑپ ہو گئی- آل خلیفہ کے کارندوں نے مظاہرین پر زہریلی گیس کے ساتھ حملہ کر دیا- یہ گیس اس قدر زیادہ تھی کہ اس سے علاقے کی فضا میں دھویں کے بادل چھا گئے- واضح رہے کہ جزیرۂ سترہ بحرین کے دارالحکومت منامہ کے جنوب میں واقع ہے- گزشتہ چار برسوں کے دوران اس جزیرے میں ہی آل خلیفہ کے خلاف زیادہ مظاہرے کئے گئے اور آل خلیفہ کے کارندوں نے اسی جزیرے میں زیادہ لوگوں کو شہید اور گرفتار کیا-

متعلقہ مضامین

Back to top button