سعودی عرب

یمن کے مسلمانوں کا قتل کرنے والے سعودی فوجی بغیر کفارہ "روزہ "ترک کرسکتے ہیں ،مفتی اعظم

سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے اعلان کیا ہے کہ ملکی سرحد پر جنگ میں مصروف سپاہیوں کو اگر روزہ رکھنے سے دشواری محسوس ہو تو وہ درمیان میں روز ہ توڑ سکتے ہیں۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے ایک بیان میں جنگی محاذ پر موجود سپاہیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’آپ اللہ کے لیے اور اللہ کے نام پر جنگ لڑ رہے ہیں (مسلمانوں کا قتل کررہے ہیں)، اور ہمیں آپ پر فخر ہے کہ آپ بہادری کے ساتھ ملک کا دفاع کررہے ہیں۔ اگر آپ روزہ رکھنے کے قابل ہوں تو پھر آپ رکھ سکتے ہیں، تاہم ایسے سپاہی جو روزہ نہ رکھ سکیں انہیں یہ شرعی اجازت ہے کہ وہ وقت سے پہلے اپنا روزہ ختم کردیں۔ خدا آپ کو عظیم کامیابی عطا کرے اور آپ کی مدد فرمائے۔‘‘

متعلقہ مضامین

Back to top button