سعودی عرب

سعودی عرب میں علیحدگی پسند احرار نجران تحریک کی تشکیل

نجران علاقے میں پہلی عسگری سیاسی تحریک احرار نجران نے ریاض حکومت کے خلاف اپنی فوجی کاروائیوں کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔
الخبر پریس کے مطابق، سعودی عرب کے سرحدی علاقوں میں واقع نجران کے مختلف قبیلوں نے ریاض حکومت کے خلاف، احرار نجران نام کی آزادی پسند سیاسی عسکری تحریک کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ اس تحریک کے ایک رہنما ابوبکر ابی احمد السلامی نے کہا کہ تحریک میں نجران علاقے کے تمام قبیلے شامل ہیں۔ دوسری جانب احرار نجران نے اعلان کیا ہے کہ اس تحریک کے نوجوانوں نےاب تک آل سعود سے وابستہ مسلح افواج کے متعدد دستوں کو نشانہ بنایا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ گذشتہ منگل سے اب تک نجران صوبے کے بعض علاقوں سے شدید جھڑپوں کی رپورٹیں موصول ہوئی ہیں۔ نجران کے قبائل سعودی عرب سے علیحدگی کے خواہاں ہیں۔ یاد رہے سعودی عرب نے اپنی حکومت کی تشکیل کے دو سال بعد، نجران، عسیر اور جیزان علاقوں پر قبضہ کیا تھا۔ یہ کام سن انیس سو چوہتر کے دوران برطانوی حکومت کی سرپرستی میں کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button