پاکستان

پاکستان توڑنے کی سازش کا اعتراف بھارتی حکمرانوں کے مذموم عزائم کا آئینہ دار ہے ۔ صاحبزادہ حامد رضا

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ بھارت کا جنگی جنون خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے ۔ پاک فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ۔پاکستان توڑنے کی سازش کا اعتراف بھارتی حکمرانوں کے مذموم عزائم کا آئینہ دار ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع رضویہ میں پارٹی عہدیداران وکارکنان سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اغیار کے یار بن چکے ہیں ۔ انہیں غریب عوام کی کوئی فکر نہیں۔بے روز گاری ختم کئے بغیر انتہا پسندی ختم نہیں کی جاسکتی ۔انہوں نے مزید کہا کہ سنی اتحاد کونسل 16 جون کو یوم شہدائے ماڈل ٹائون منائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button