پاکستان

دیوبندی امام مسجد کی اپنی بھتیجی کے ساتھ زیادتی،مقدمہ درج

سوشل میڈیا فارم جاگ پاکستان کے رپورٹر اشفاق مغل کے مطابق پنجاب میں دیوبندی امام مسجد تتروٹ کی اپنی بھتیجی سے زیادتی۔تھانہ افضل پور نے مقدمہ درج تفتیش شروع ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مسجد تتروٹ افضل پور کے امام طارق ولد شاہ زمان ساکن بلوچ ہال تتروٹ نے اپنی ہی کم سن بھتیجی جو قرآن پاک پڑھنے کیلئے آئی ہوئی تھی سے مسجد کے اندر ہی زیادتی کردی۔

کم سن بچی جب گھر گئی تو اس کے کپڑے خون سے بھرے ہوئے تھے گھر والوں کے پوچھنے پر کم سن بھتیجی نے بتایا کہ مسجد امام نے زیادتی کی ہے جس پر تھانہ پولیس افضل پو رنے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے حوالات میں بند کردیا۔عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ ایسے درندہ صفت انسان امام مسجد کے رتبہ پر بیٹھ کردرندگی کرکے اس مقدس شعبہ کوداغ دار کردیا، ان کا کہنا ہے کہ حکومت اس کو سخت سے سخت سزاد دی جائے تاکہ کوئی بھی آئندہ ایسی گھٹیا حرکت نہ کرسکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button