بھارتی قیادت دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دینگے، چودھری نثار علی

10 جون, 2015 00:00

وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ بھارت کسی غلط فہمی نہ رہے، پاکستان میانمار نہیں، پاک افواج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ وزیر داخلہ چودھری نثار کا بھارتی وزیر راجیا وردھن راٹھور کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے پاکستان میانمار نہیں، پاک افواج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں، پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے پاک بھارت امن مذاکرات کا اعادہ کیا۔ بھارت نے مذاکرات کے تمام دروازے بند کر دیئے۔ ایل او سی پر بمباری بھارتی پالیسی کا حصہ بن گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارتی وزراء کی طرف سے اشتعال اور دھمکی آمیز بیانات معمول بن گئے ہیں، بھارتی قیادت دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دے۔ پاکستان پر تسلط قائم کرنے کے بھارتی عزائم کامیاب نہیں ہوں گے، پاکستان کے خلاف عزائم رکھنے والے اپنے کان اور آنکھیں کھولیں۔

11:35 شام اپریل 8, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔