پاکستان

کراچی: گھگھر پھاٹک پر رینجرز کا آپریشن،دو طالبان دہشتگرد واصل جہنم

کراچی میں گھگھر پھاٹک کے قریب رینجرز کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کراچی میں گھگھر پھاٹک کے قریب رینجرز اہلکاروں نے مصدقہ اطلاعات پرٹارگٹڈ کارروائی کی۔ چھاپے کے دوران طالبان دہشت گردوں نے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کردی جب کہ جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ مقابلے میں ہلاک دہشت گردوں کی شناخت عاصم خان اورعرفان گل کے نام سے ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button