پاکستان

کراچی: 40 دنوں میں چوتھے پولیس افسر کی سپاہ صحابہ کے ہاتھوں ٹارگٹ کلنگ

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ایک اور ڈپٹی سپریٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن گئے۔

شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود میں واقع ظفر ٹاؤن میں ڈی ایس پی مجید عباسی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔

مجید عباسی کو ان کی رہائش گاہ کے سامنے ہی فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، ان کو انتہائی زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

بعد ازاں جناح اسپتال لے جایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں شہید ہوگئے، جناح اسپتال کی ڈائریکٹر سیمی جمالی نے ان کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ان کو نائن ایم ایم پستول کی 4 گولیاں لگیں۔

ڈی ایس پی مجید عباسی سائٹ ایریا میں تعینات تھے، اور متعدد اہم مقدمات کی تفتیش کر رہے تھے۔

اس سے قبل ڈی ایس پی فتح محمد، ہیڈ کانسٹیبل نذیر اور کانسٹیبل فاروق کو کی ٹارگٹ کلنگ کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی تھی۔

بعد ازاں 10 مئی کو شاہ فیصل ٹاؤن کے علاقے میں ہوٹل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی سید ذوالفقار زیدی شہید ہوئے تھے۔ڈی ایس پی ذوالفقارزیدی سندھ ہائیکورٹ کے سیکیورٹی انچارج تھے۔

مئی کے مہینے میں ہی 15 تاریخ کو پہلوان گوٹھ میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں سابق جیل سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) حیدرآباد اعجاز حیدر شہید ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button