لبنان

لبنان: دہشت گردوں کے مقابلے میں اہم کامیابی

لبنان کی فوج اور حزب اللہ نے شمال مشرقی لبنان میں دہشت گردوں کو شدید جانی نقصان پہنچایا ہے-

ارنا کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے شمال مشرقی علاقے عرسال میں مجاہدین حزب اللہ کی پیشقدمی کا سلسلہ جاری ہے- دریں اثنا لبنان کی فوج نے تکفیری دہشت گردوں کے اڈوں پر گولہ باری کی اور متعدد تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ مجاہدین نے قرنہ التنور پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے جس کی وجہ سے وادی عویس، وادی اطنین، وادی الخیل اور وادی القصیرہ پر بھی ان کا کنٹرول ہو گیا ہے- واضح رہے کہ حزب اللہ نے لبنانی فوج کے تعاون سے عرسال کے پہاڑی علاقے میں دہشت گرد گروہوں کے خلاف آپریشن شروع کر رکھا ہے اور اس کارروائی میں اسے اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button