مقبوضہ فلسطین

فلسطین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کی نسل پرستانہ پالیسیوں کے خلاف ٹھوس قدم اٹھائے-

فلسطین کی قومی حکومت کے وزیر ا‏عظم نے عالمی برادری سےمطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی قوم کے خلاف صیہونی حکومت کی نسل پرستانہ پالیسیوں اور اقدامات کو رکوانے کے لئے ٹھوس قدم اٹھائے۔ قطر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق فلسطین کی قومی حکومت کے وزیر ا‏عظم رامی حمد اللہ نے مشرق وسطی کے امن کے عمل میں اقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈینیٹر نیکولای ملادینوف کے ساتھ ملاقات کی- اس ملاقات میں، رامی حمد اللہ نے دنیا بھر کے ملکوں اور خاص طور پر اقوام متحدہ سے مطالبہ کیاکہ وہ صیہونی حکومت کے توسط سے فلسطینیوں کو دربدر کرنے اور فلسطینی اراضی کو تباہ و برباد کرنے کی پالیسیوں اور اقدامات کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کرے۔ اس ملاقات میں فلسطین کے سیاسی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ نیز غزہ کی تعمیر نو جیسے مسائل کا بھی جائزہ لیا گیا۔ فلسطین کی قومی وفاق کی حکومت کے وزیر ا‏عظم نے حکومت اور اقوام متحدہ سے وابستہ اداروں کے درمیان تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا اور غزہ کی تعمیر نو کے عمل میں تیزی لانے کے لئے مشترکہ کوششیں بروئے کار لانے پر تاکید کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button