ایران

مغرب مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ڈال رہاہے: لاریجانی

ڈاکٹر علی لاریجانی جمعرات کی شب، ورامین شہر میں پندرہ خرداد مطابق پانچ جون سن انیس سو ترسٹھ عیسوی کی مناسبت سے منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کر رہے تھے- انہوں نے اس پروگرام میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ خودساختہ اسلام یہ چاہتا ہے کہ، مسلمانوں میں تفرقہ اور ان میں جدائی ڈال دیا جائے- اور یہ نقلی سیاسی اسلام اپنے نعرے تبدیل کرکے امت مسلمہ میں اختلاف ڈالنے، ان کے اتحادکو پارہ پارہ کرنے اور مسلمانوں کو کمزور بنانے کے درپے ہے۔ ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ موجودہ حالات میں مغرب پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات کے بارے میں کہا کہ اس سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف مکمل طور پر واضح ہے۔اسپیکر علی لاریجان کا کہنا تھا کہ ایرانی قوم نے بہت انتھک جدوجہد کے بعد ایٹمی ترقی حاصل کی ہے اور رہبر انقلاب کی پائیداری کے سبب اس منزل تک پہنچی ہے اس لئے کوئی بھی اس ایٹمی پیشرفت کو ایرانی قوم سے چھین نہیں سکتا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button