عراق

عراق: مغربی الانبار میں داعش کے 20 دہشت گرد ہلاک

عراق کی وزارت داخلہ نے مغربی الانبار میں ایک آپریشن کے دوران داعش کے بیس دہشت گردوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے-

ایشیا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے جمعے کے دن مغربی الانبار کے شہر القائم میں دہشت گرد گروہ داعش کے بیس عناصر کو ہلاک کر دیا- ہلاک ہونے والوں میں اس گروہ کے پانچ اہم کمانڈر بھی شامل ہیں- ہلاک شدگان میں سے زیادہ تر غیر ملکی تھے- قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے جمعے کے دن شام اور عراق کی صورتحال پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا کے سو ممالک سے ایک لاکھ پچیس ہزار غیر ملکی شہری دہشت گردوں میں شامل ہونے کے لئے مذکورہ ممالک پہنچے ہیں۔ بان کی مون نے مزید کہا ہے کہ ان میں سے زیادہ تر کی عمریں پندرہ سے پینتیس سال کے درمیان ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button