سعودی عرب

سعودی میڈیا بھی شیعہ تحفظ کے لئے بنائی گئی عوامی کمیٹی کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے

 سعودی عرب میں پوشیدہ خبروں کا راز فاش کرنے والا سوشل میڈیا اوکانٹ” مجتھد” نے شیعہ تحفظ کے لئے بنائی گئی عوامی کمیٹی کی تعریف کیئے بغیر نہ رہ سکا، لکھتا ہے کہ عوامی کمیٹی کے رضاکاروں نے مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا،ورنہ سیکڑوں جانوں کا نقصان ہوسکتا تھا۔
واضح رہے کہ قطیف میں ہونے والے خطرناک دھماکہ کے بعدمشرقی صوبے کے شیعہ مسلمانوںنے سعودی عرب میں مساجد و امام بارگاہوں ک تحفظ کی خاطر عوامی کمیٹیاں تشکیل دی تھیں،جبکہ ان کمیٹیوں کی تشکیل کو تشدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا تھا۔آج انہیں عوامی کمیٹی کی دو جوانوں نے خود کش بمبار کو روک کر بڑے نقصان سے بچالیا ،یہ عوامی کمیٹی کی بڑی کامیابی اور اس کمیٹی کی تشکیل پر تنقید کرنے والے آل سعود کے نمک خور ملا اور مفیتوں سمیت شہزادہ نائف کے منہ پر زور دار طمانچہ بھی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button