جی بی الیکشن میں حمایت کا حصول، مختلف وفود کی علامہ راحت حسین الحسینی سے ملاقات
شیعت نیوز۔ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی انتخابات کے سلسلہ میں مختلف تنظیموں کی جانب سے حجۃ الاسلام آغا سید راحت حسین الحسینی، خطیب مرکزی امامیہ جامعہ مسجد گلگت پر دبائو، حمایت حاصل کرنے کے لئے وفود امامیہ مسجد پہنچ گئے۔ گذشتہ روز چیئرمین منشور کمیٹی اسلامی تحریک پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، ڈویژنل صدر اسلامی تحریک گلگت شیخ سجاد حسین قاسمی، اسلامی تحریک کے سینیئر رہنما ڈی ایس پی (ر) محمد رمضان، اسلامی تحریک کے سینیئر رہنما اختر حسین، اسلامی تحریک کے سینیئر رہنما شاہ رئیس خان اور دیگر کی حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید راحت حسین الحسینی سے مرکزی امامیہ جامع مسجد میں ملاقات۔ ملاقات میں گلگت بلتستان الیکشن کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ اس سے قبل مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفداور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامدرضا نےبھی امامیہ مسجد میں علامہ راحت حسین الحسینی سے ملاقات کی۔تاہم تاحال علامہ راحت حسین الحسینی نے کسی سیاسی جماعت کی حمایت کا اعلان نہیں کیا، اور عوام کو متنبہ کیا ہے کہ ان کا نام لیکر ووٹ بٹورنے والوں کو بھرپور جواب دیا جائے۔