پاکستان

سیکرٹری جنرل شیعہ سیفٹی کی علامہ ساجد نقوی سے ٹیلیفونک گفتگو

شیعت نیوز۔ شیعہ سیفٹی کے سیکرٹری جنرل سیرت عباس کا شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے ٹیلیفونک رابطہ، ملک میں دہشتگردی کی بڑھتی ہوئی صورت حال پر تبادلہ خیال۔ تفصیلات کے مطابق شیعہ سیفٹی آرگنائزیشن کے سیکٹری جنرل سیرت عباس کا علامہ سید ساجد علی نقوی کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ قائم ہوا ہے، جس میں سیرت عباس نے ملک میں شیعہ سیفٹی کی جانب سے دی جانے والی سیکورٹی خدمات کے حوالے سے آگاہی دی۔ اور تنظیم کے اغراض و مقاصد بھی بیان کیے جس پر علامہ سید ساجد علی نقوی نے شیعہ سیفٹی آرگنائزیشن کی خدمات کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اور اس نیک عمل کو جاری وساری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button