مشرق وسطی

بحرین میں خاندانی آمریت کے خلاف مظاہرے

بحرین میں شاہی حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ بدستوری جاری ہے۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے عوام نے پیر کی رات ملک کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کیے ہیں – ان مظاہروں کا مقصد سعودی عرب کے شیعہ مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا تھا۔ مظاہروں کے شرکا نے سعودی عرب کے شہر القطیف کی مسجد میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کی اور اس واقعے میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا-مظاہرین دہشتگردی کے واقعات میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مظاہرین نے معروف سیاسی رہنما اور وفاق ملی پارٹی کے سربراہ شیخ علی سلمان سمیت بحرین کی جیلوں میں قید تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا-

متعلقہ مضامین

Back to top button