لبنان

حکومت کوملک سے تکفیری دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے اپنافرض اداکرناچاہیے۔ شیخ نعیم قاسم

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے اس بات پرزوردیتے ہوئے کہاہے کہ امریکی وصہیونی منصوبہ تکفیری دہشت گردی دراصل ہمارے ملک اورمعاشرے کوتباہ کرنے کے لئے بنایاتھا،لیکن ہم نے اپنے وحدت کے ذریعے ان تکفیری دہشت گردوں کاگھیراتنگ کردیاہے۔

العھد نیوز رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے مجمع عالمی اہل البیت ۔ع۔ کی جانب سے منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تکفیری دہشت گردوں کے حوالے سے کہاہے کہ وہ اس اس زمانے کےخارجی گروہ ہیں،ہم انہیں عنقریب ہزیمت سے دو چارکرکے رکھ دیں گے،لہٰذا تمام ہمارے دوستوں سے گزارش ہے کہ اب ہمیں کسی قسم کی انتظارکرنے کے بجائے ان دہشت گردوں کا گھیرا تنگ کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم کبھی بھی یہ انتظارنہیں کریں گے کہ یہ دہشت گردہمارے گھروں تک پہنچ جائیں، لہٰذایہ اس وقت جہاں کہیں ہیں ہم وہیں پر ان کاگھیراتنگ کریں گے۔
انہوں نے کہاہم بحرینیوں کے ساتھ ہیں،ہم عراق سے داعشی دہشت گردوں کو ختم کرنے کے حق میں ہیں،ہم چاہتے ہیں کہ یمنیوں کوان کے حقوق ملیں،سعودیوں کوان پرکسی بھی قسم کی جارحیت کاحق ہرگز نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم ہرجگہ آزادی پسند اورکرامت کے ساتھ جینے والوں کی حمایت کریں گے،ان کی ہرحوالے سے مدد کریں گے،ہم فلسطینی جوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں جوغاصب اسرائیل کے ساتھ مقابلہ کررہے ہیں،لہٰذا ہم ان کی اس وقت تک مددکرتے رہیں گے جب تک غاصب اسرائیل سے یہاں سے مکمل طورسے نکل نہ جائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button